افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
14 جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 4 منٹ پر ہندوکش ریجن، افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 122 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جس کے زمینی محددات 36.19 درجے شمالی عرض البلد اور 70.
گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کے اثرات سطحِ زمین پر محدود رہے تاہم خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ: زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ
— فائل فوٹوکوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 23 کلو میٹر تھی۔
کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 75 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔
یکم جون سے اب تک کراچی میں 33 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔