Nawaiwaqt:
2025-09-18@16:16:22 GMT

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلز لے کے جھٹکے نو بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ملیر سے 12 کلومیٹر جنوب میں آیا۔واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 بار ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے جھٹکے

پڑھیں:

نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد

کراچی:

نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔

 تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ عباسی شہید اسپتال لیجایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نااہل حکمرانوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، فہیم خان
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • بارش اور کرپٹ سسٹم
  • نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد