آڈیو لیکس کیس ، علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں علی امین گنڈاپور پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ علی امین گنڈا کیخلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہوچکی ہے جس پر عدالت نے علی امین کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے عدالت نے بولنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ کیا لائسنس کا پوچھنا جرم ہی ،مجھے تو ایوارڈ دینا چاہئے تھا، مجھ پر ہی آڈیو لیک کا مقدمہ درج کردیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو کیس کے میرٹ پر بات ہوگی، آپ عدالت میں پیش ہی نہیں ہوتے، علی امین نے کہا کہ میں پیش ہوتا ہوں، بہت بار پیش ہوا، میرا دوسری عدالت میں ایک دوسرا کیس ہے وہاں بھی 2جولائی کی تاریخ ہے۔عدالت نے فرد جرم کارروائی کیلئے حاضری ضروری قرارداد دے دی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی تاریخ عدالت نے علی امین
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی؟ اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش، ’وی ٹاک‘ میں اہم انکشافات
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش علی امین گنڈاپور عہدے سے چھٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز