اسلام آباد کی سیشن عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف 2 مختلف مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ایک مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی، جہاں علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا

عدالت نے وکیل کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور واضح کیاکہ فردِ جرم عائد کرنے کے لیے ملزم کی حاضری ضروری ہے۔ عدالت نے کارروائی کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

شراب و اسلحہ کیس میں بھی وارنٹ منسوخ

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تھانہ بارہ کہو میں درج شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے بعد مسلسل عدم حاضری پر جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔

عدالت نے آئندہ کارروائی کے لیے 342 کے سوالنامے پر جواب طلب کیا، جس پر علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا بجٹ کے بعد عدالت میں جواب جمع کروا دیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں منظور پشتین کی علی امین گنڈاپور کو پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ان کیسز کی وجہ سے ہمارا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے، پاکستان کا عدالتی نظام جب درست ہوگا، تو ایسے کیسز بھی ختم ہو جائیں گے۔ نظام کی اصلاح کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews علی امین گنڈاپور فرد جرم وارنٹ منسوخ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور وارنٹ منسوخ وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز وارنٹ گرفتاری منسوخ علی امین گنڈاپور کرتے ہوئے عدالت نے کے لیے

پڑھیں:

علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل  دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاقب ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے،پولیس ٹیم کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ 26نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماعلیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
  • علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
  • علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
  • غیرقانونی ادویات کی پبلیسٹی،حکیم شہزادکےوارنٹ گرفتاری جاری 
  • علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل 
  • علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ گورنرخیبر پختونخوا کا سوال
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری