آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کیخلاف فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جبکہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں بھی مسلسل عدم حاضری پر جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔
وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ عدالت نے کہا کہ فرد جرم کی کارروائی کے لیے آپ کی حاضری ضروری ہے، جس کے بعد سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور آڈیو لیک کیس نے وزیراعلی اسلام آباد کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔