—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے کی۔

دوران سماعت وکیل راجہ ظہورالحسن نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 3 جولائی تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، علی امین گنڈاپور کے عدالت پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔

جج نے سوال کیا کہ 342 کے سوالنامے کے جواب جمع کرا دیں، کب تک جواب جمع کروائیں گے؟

علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کے بعد جواب عدالت میں جمع کروادیں گے۔

جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر کے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے۔

 آڈیو لیک کیس: علی امین پر 2 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

دوسری جانب علی امین گنڈاپور پر آڈیو لیک کیس میں 2 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللّٰہ بلوچ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کے مسلسل عدم حاضری پر جاری وارنٹ منسوخ کر دیے گئے۔

وکیل راجہ ظہور الحسن نے عدالت میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

دوران سماعت علی امین گنڈاپور نے جج سے کہا کہ سر مجھے بولنے کی اجازت ہے؟ میرا دوسری عدالت میں ایک کیس ہے وہاں بھی 2 جولائی کی تاریخ ہے۔

جس پر جج نے علی امین گنڈاپور کو کہا کہ فرد جرم کی کارروائی کےلیے آپ کی حاضری ضروری ہے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کی کسی شخص کے ساتھ اسلحہ سے متعلق آڈیو لیک ہوئی تھی، آڈیو لیک میں اسلحہ، لائسنس اور بندوں کی تعداد سے متعلق پوچھ رہے تھے۔

علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل علی امین گنڈاپور کے علی امین گنڈاپور کی شراب برآمدگی عدالت میں آڈیو لیک کیس میں کہا کہ

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا