شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنیوالے کو 25 سال قید و جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو 25 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ پیر ودھائی میں درج خاتون سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے مجرم طاہر سلیم کو 25 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
مجرم نے شاپنگ کرانے کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کی تھی، جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجرم کے خلاف مارچ 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔