نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان، WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے نئے مالی سال کے آغاز پر راولپنڈی اور مری شہر کی بیوٹیفیکیشن،اپگریڈیشن اور عوامی سہولت کے کے لئے مرتب کردہ منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں،
ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے بتایا کے پی ایچ اے کی جانب سے نئے مالی سال میں راولپنڈی شہر کی بیوٹیفیکیشن اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد شاندار منصوبے لائے جا رہے ہیں،
انکا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹنگ کے اقدامات شامل ہیں،اس کے علاوہ شہر کے تمام پلرز کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات اور اسماء حسنی آویزاں کرنے کا منصوبہ بھی پلاننگ میں شامل ہے،
احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہ راول روڈ پر خوبصورت مانومنٹ کی شکل میں درود شریف آویزاں کرنے کا منصوبہ بھی نئے مالی سال کے پلان میں شامل کیا گیا ہے،
اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی رنگ روڈ پر 75 ہزار پودے لگائے جائیں گے،جس سے سرسبز ماحول کے فروغ میں مدد ملے گی،
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گورکھپور نرسری کی ایک ہزار کنال پر وسعت اور اس بڑی نرسری میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگانے کا منصوبہ بھی نئے مالی سال کے پلان کا حصہ ہے،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کے مطابق مری شہر میں بھی سیاحوں کے لئے تفریحی سہولیات اور بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا،
راولپنڈی شہر میں بیوٹیفکیشن،اپگریڈیشن،عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف شاندار منصوبوں پر کام کیا جائے گا،
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی شہر کو پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق خوبصورت،سرسبز بنانے اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہم شاندار اقدامات اٹھا رہے ہیں،عوام کو ایک صحت مند، خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لئے بھی پی ایچ اے کوشاں ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 2500 سے زائد کمپنیوں کی شرکت ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروع بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ایچ اے مالی سال

پڑھیں:

آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت
  • سرگودھا : الیکٹرک بس سروس کا آغاز، مریم نواز کا عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان
  • راولپنڈی؛ جادو ٹونے کیلیے 7سالہ بچی کی قبر کی بےحرمتی کرنے والا شخص گرفتار
  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ