غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔
حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں بھی کارروائی تیز کر دی گئی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔
ارشاد خان مہمند نے بتایا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان باشندوں
پڑھیں:
حیسکو نے 200کے وی کے 6نئے ٹرانسفارمر میرپورخاص بھیج دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت کی درخواست پر CEO حیسکو فیض اللہ ڈھری نے 200kv کے چھ نئے ٹرانسفارمر میرپورخاص میں نصب کروا دیے، متاثرہ علاقہ مکینوں کی جانب سے آصف معراج راجپوت کو خراج تحسین پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات میرپورخاص میں بارش کے بعد بجلی کے 100 سے زائد ٹرانسفارمر خراب ہوگئے تھے جن میں سے کئی ایسے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ اپنی معیاد پوری کر چکے تھے ان میں سے اقبال نگر ٹورآباد ، آدم ٹاؤن ،رحیم نگر ، باغ بشیر سمیت دیگر علاقوں کے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ بار بار مرمت کے باوجود چلنے کے قابل نہیں تھے مگر انہیں تبدیل کرکے نئے ٹرانسفارمر لگوانا ایک بڑا مسلہ تھا مذکورہ علاقہ مکینوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے مایوس ہو کر مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت سے رابط کر کے اپنی پریشانی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے تین دن میں نیا ٹرانسفارمر لگوادیا اس موقع پر آصف معراج راجپوت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا وڑن ہے کہ بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی جا? انہوں نے کہا کہ سٹی لینکنگ فیڈر بہت بڑا فیڈر ہے اس لیے یہاں حیسکو کو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے اور 4 کروڑ 50 لاکھ کے اخراجات سے اس فیڈر کو بہت جلد دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اس تمام صورتحال سے وفاقی وزیر اویس لغاری کو بھی آگاہ کیا ہے انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ لیکنگ فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جا? گا اور مزید نئے ٹرانسفارمر میرپورخاص کے لیے بھیجے جائیں گے ۔