معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو کافی عرصہ سے علیل اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار جاوید کوڈو نے اسٹیج ڈراموں سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔
ان کے قابل ذکر پاکستانی ڈراموں میں عینک والا جن اور آشیانہ شامل ہیں۔
گزشتہ سال ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے بتایا تھا کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔
ان کا بتانا تھا کہ مجھے برین ہیمرج ہوا اور میں مفلوج ہوگیا، اس کے علاوہ میں دل کی بیماری میں بھی مبتلا ہوں۔ میرے پیٹ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
جاوید کوڈو نے اپنے ساتھی ادا کاروں کے رویے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل ہر کوئی مالی مسائل کا شکار ہے، امید تھی کہ میرے دوست میری مدد کریں گے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی مہنگائی کی وجہ سے مشکل حالات میں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی
اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
https://www.instagram.com/p/DKk5HO5Tngi/یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراموں "پیارے افضل"، "ذرا یاد کر" اور "خانی" سے کیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی ذاتی زندگی خبروں کا حصہ بنی رہی خاص طور پر گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی اور شعیب ملک سے شادی کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا۔
رواں برس رمضان میں ایک شو کے دوران ثنا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے ممکنہ حمل کی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں تاہم اس بارے میں جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
https://www.instagram.com/p/DKk35vfTmL1/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==