Al Qamar Online:
2025-04-25@02:55:01 GMT

سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT

سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟

پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنے نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے بھی شکایت کا اظہار کردیا۔

سمیع خان جنہوں نے ’’بشر مومن‘‘، ’’عشق زہے نصیب‘‘، ’’دھانی‘‘ اور ’’دنیاپور‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اب ایک نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کےلیے میڈیا پر نظر آئے۔ تاہم، اس بار انہوں نے نہ صرف اپنے نئے ڈرامے پر بات کی بلکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منفیت پر بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں شرکت کے دوران سمیع خان نے شکوہ کیا کہ ’’سوشل میڈیا دراصل کسی معاشرے کی سوچ اور ذہنیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ لوگ کس طرح سوچتے ہیں، محسوس کرتے ہیں اور ردعمل دیتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کیوں سوشل میڈیا پر صرف منفی چیزیں ہی وائرل ہوتی ہیں؟ میں صرف کمنٹس کی بات نہیں کررہا، بلکہ اگر آپ وائرل ہونے والی ویڈیوز کو دیکھیں تو ان میں بھی اکثریت منفی مواد کی ہوتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مثبت مواد کو فروغ دینے کی ذمے داری اٹھانی چاہیے۔ سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں سوشل میڈیا پر بھی مثبت پیغامات پھیلانے چاہئیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا میڈیا پر

پڑھیں:

ماریہ بی اور ترکی کی مشہور انفلوئنسر کے درمیان جاری تنازع کی وجہ کیا ہے؟

ترکی کی ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پر رقم کی نامکمل ادائیگی کے الزامات عائد کردیئے۔

پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے اور اردو زبان میں کانٹینٹ بنا کر مشہور ہونے والی ترکی کی سوشل میڈیا الفلوئنسر ترکاں آتائے ماریہ بی کے ساتھ ایک تنازعے کے باعث خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

ترکاں آتائے نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ماریہ بی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ ڈیزائنر نے ان کے ساتھ ترکی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ کے بعد مکمل ادائیگی نہیں کی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Türkan Atay (@turkanpk)

ترکاں نے بتایا کہ 2025 میں ماریہ بی نے ان سے رابطہ کیا اور فیشن شوٹ کیلئے فی لباس معاوضے پر معاہدہ طے پایا، کیونکہ ترکی میں فوٹو شوٹس کے اخراجات ہر لباس کے حساب سے ہوتے ہیں۔ ترکاں نے بتایا کہ انہوں نے ماریہ بی کو مکمل کوٹیشن بھیجا، شوٹ کیا، مواد تیار کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا، مگر ماریہ بی نے طے شدہ معاہدے کے مطابق مکمل ادائیگی نہیں کی۔

ترکاں کے مطابق ماریہ بی کی ٹیم نے بعد میں کہا کہ وہ عام طور پر ریلس کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں، جو اصل معاہدے سے مختلف ہے۔ ترکاں کا کہنا ہے کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود انہیں تاحال مکمل ادائیگی نہیں کی گئی اس لئے اب وہ کبھی دوبارہ ماریہ بی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Türkan Atay (@turkanpk)

ترکاں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ماریہ بی نے ان سے ہونے والی چیٹ کے پیغامات ڈیلیٹ کر دیے، اور ان پر الزام لگایا کہ وہ معاملے کو مینیجر کے حوالے کر کے خود خاموش ہو گئیں۔ ترکاں نے کہا کہ ان کے پاس تمام اسکرین شاٹس محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ماریہ بی کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ماریہ بی کا برانڈ ہمیشہ دیانت داری اور پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرتا آیا ہے، اور 25 سالہ کیریئر میں کبھی کسی ادائیگی سے انکار نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکاں آتائے کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمی کو حل کرنے کے لیے ملاقات طے کی گئی تھی، لیکن ترکاں نے مسئلہ سوشل میڈیا پر لا کر ملاقات کر کے معاملہ حل کرنے کے بچائے منفی تاثر پھیلایا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ، بھارت پاکستان مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
  • بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
  • بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
  • ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
  • پی ایس ایل یا آئی پی ایل؛ رمیز کی زبان پھر پھسل گئی
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
  • ماریہ بی اور ترکی کی مشہور انفلوئنسر کے درمیان جاری تنازع کی وجہ کیا ہے؟
  • کترینہ نے بازو پر شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا، تصویر وائرل