Express News:
2025-07-07@01:07:46 GMT

کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری

اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT

کراچی:

سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سفید رنگ کی ایک گاڑی الٹ کر تیزی سے سمندر میں جا گری۔ 

تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح درخشاں تھانے کی حدود میں واقع سی ویو نشان پاکستان کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی مبینہ طور پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سمندر میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو باحفاظت سمندر سے نکال لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ساحل پر ڈرفٹنگ کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے گاڑی کے مالک کو تھانے طلب کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پر ڈرفٹنگ

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات کے ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے

واشنگٹن:

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے، بگ بیوٹی فل بل کسی بھی ملک کی تاریخ کا بہترین قانون ہے جو معاشی ترقی کو آگے لے کر جاتا ہے۔

بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کے موقع پر وائٹ ہاوس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، فوجی افسران اور ارکانِ کانگریس نے شرکت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں اپنی طاقت اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔چند روز قبل امریکی فوج نے ایران میں ایک کامیاب آپریشن کیا، جس میں ایرانی تنصیبات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر تمام امریکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "یہ بل امریکی ترقی، دفاع اور معیشت کے استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔"

اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچی اور امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، "ہم نے امریکا کی طاقت بحال کی اور اب اسے مزید جدید بنا رہے ہیں۔"

ٹرمپ نے افغانستان کی جنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "افغانستان جانا امریکا کا سیاہ ترین دن تھا۔ وہاں ہمارے اربوں ڈالر ضائع ہوئے۔"

اپنی مسلح افواج کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر نے کہا، "میں امریکی بری، بحری اور فضائی فوج سے محبت کرتا ہوں۔ ان کے افسران اور جوانوں کو میرا سلام۔"

انہوں نے نیٹو پر امریکی اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے امریکا کا 2 فیصد بجٹ نیٹو پر خرچ ہوتا تھا جو اب 5 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے اسے امریکا کی عالمی قیادت کی بحالی کا مظہر قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا، "سب کو میری طرف سے 4 جولائی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ آج کا امریکا پہلے سے زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے۔"

واضح رہے کہ  امریکی سینیٹ کے بعد گزشتہ روز ایوان نمائندگان نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل پاس کیا تھا۔ بل کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سانحۂ لیاری پر وزیر اعلیٰ نے آج اجلاس بلالیا
  • مرکزی جلوس یوم عاشور، آئی ایس او کراچی کے تحت مولانا شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
  • کراچی: سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
  • زخمی شخص نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتادیا
  • حکومت چھموگڑھ واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے، جاوید منوا
  • کراچی: لیاری میں 5 منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے 13 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات کے ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے
  • کیپٹن کرنل شیر خان کو ان کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت اور افواج سلام پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر
  • کراچی میں لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ : ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری
  • وادی نیلم میں گاڑی دریامیں جا گری،5 خواتین سمیت 6 جاں بحق