اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔
شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے، جو بھی شخص انعام کا حقدار قرار پائے گا اس کا اعلان میچ اننگز کی بریک کے دوران کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے ٹکٹ آن لائن بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ٹوڈ گرین برگ نے میلبرن میں بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی بی ایل کی نجکاری کے فوائد بیان کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے لیگ میں نہ صرف نئی جان پڑے گی بلکہ پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے بی بی ایل کی نجکاری سے شائقین اور ویور شپ میں بھی ریکارڈ اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز کی فروخت سے ایک بلین ڈالر حاصل کیے تھے۔