برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
شہرلاہور میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت220روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سے670روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی نے ضلع پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ریجنل صدر آئی ایس او محمد حسن و ضلعی صدر سید نجم الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔