لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2025ء)  ویوو  نے باضابطہ طور پر اپنی تین سالہ فلیگ شپ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی مہم  "Capture the Future" کو ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان کے تعاون سے شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو  فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی کے ذریعےفروغ دیا جا سکے۔


پروگرام کے نفاذ کے لیے ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان کو ویوو کی جانب سے 2 کروڑ روپےعطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے سال میں یہ منصوبہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا۔
ویوو جمالیاتی تعلیم کی انقلابی طاقت پر یقین رکھتا ہے اور اپنی بہترین امیجنگ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئےCapture the Future کے ذریعے بچوں کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ روزمرہ مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کریں، اپنے ماحول سے جڑیں، اور ارد گرد کی خوبصورتی کو فوٹوگرافی اور ویڈیو کے آرٹ کے ذریعے بیان کریں۔

(جاری ہے)

امید ہےکہ یہ پروگرام بچوں کی تخلیقی سوچ اور دنیا سے بامعنی روابط قائم کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھائے گا۔
ویوو کی جانب سے ہر ایس او ایس ویلج میں 24 فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کلاسز منعقد کی جائیں گی، جس سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 144 سیشنز ہوں گے۔ یہ کلاسز چلڈرنز ویلیجز کے دلچسپی پر مبنی تعلیمی نظام کا حصہ ہیں اور ویوو کے جدید V50اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے عملی طور پر منعقد کی جائیں گی۔


ہر ویلیج میں فوٹوگرافی اساتذہ کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ماہانہ دو سیشنز کا انعقاد کر سکیں۔ بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے تحت ہر ایس او ایس  ویلیج میں ایک مخصوص vivo Imaging Classroom قائم کی گئی ہیں، اور ہر کلاس روم میں Image Corner بھی موجود ہے جہاں بچوں کی تصویری تخلیقات کو باقاعدگی سے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس پروگرام کی نمایاں خصوصیت سالانہ Photography Camp ہے جس کی قیادت معروف فوٹوگرافر حارث صغیر بھٹی کر رہے ہیں جو بطور مرکزی رہنما  بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ کیمپ بچوں کو عملی، مشاہداتی اور تجرباتی طور پر فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی سیکھنے کا موقع فراہم کرئے گا۔ہر ویلیج میں سال میں ایک نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں بچوں کے فن پاروں اور فنکارانہ اظہار کو دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ، ہر سال بچوں کی بنائی گئی منتخب تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ایک دستاویزی فلم بھی تیار کی جائے گی، جو ان کے منفرد بیانیے کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائے گی۔تعلیم کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان نے اسمارٹ فونز کے ذمہ دارانہ استعمال اور تقسیم کے لیے واضح اصول و ضوابط متعارف کرائے ہیں تاکہ تمام بچے ان سہولیات سے محفوظ اور موثر طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں۔افتتاحی تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تخلیقی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے ذریعے بچوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ وژن کی تجدید کی گئی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ذریعے بچوں کو جائے گا

پڑھیں:

بی آئی ایس پی مستحق خواتین کے لیے بڑی سہولت، آئندہ قسط وصول کرنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا

پشاور: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام قسط سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ قسط سے مستحق خواتین ملک بھر میں کسی بھی مجاز ریٹیلر یا بینکنگ ایجنٹ کے ذریعے اپنی رقم آسانی سے وصول کر سکیں گی۔

یہ اعلان انہوں نے پشاور کے مولوی امیر شاہ میموریل اسپتال میں قائم بینظیر نشوونما سہولتی مرکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

ادائیگیوں کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ ادارہ ادائیگیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق نئے نظام کے نفاذ سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور مستحق خواتین کو ان کی رقم بغیر کسی کٹوتی کے براہِ راست مل سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام قسط کی ادائیگی کے عمل کو مزید آسان اور محفوظ بنانے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مستحقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈیجیٹل سم اور والٹ کی سہولت

روبینہ خالد کے مطابق بی آئی ایس پی کی مخصوص ڈیجیٹل سم متعارف کرائی جا چکی ہے، جو صرف مجاز دفاتر کے ذریعے جاری کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مستحق خواتین کو ڈیجیٹل والٹ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے انہیں ادائیگیوں اور قسطوں سے متعلق تمام اہم معلومات بروقت موصول ہوں گی۔

جعلی پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

چیئرپرسن نے مستحقین کو خبردار کیا کہ بی آئی ایس پی کے نام پر موصول ہونے والے غیر مصدقہ پیغامات اور کالز پر ہرگز اعتماد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ غریب اور مستحق خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ پروگرام سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل ادارے سے تصدیق ضرور کی جائے تاکہ غلط معلومات پھیلنے سے بچا جا سکے۔

1 کروڑ سے زائد خاندان مستفید

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی اس وقت ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کی معاونت کر رہا ہے، جبکہ بینظیر نشوونما پروگرام ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف
  • بی آئی ایس پی مستحق خواتین کے لیے بڑی سہولت، آئندہ قسط وصول کرنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر