طیارہ حادثے کا شکار پاک فضائیہ کے پائلٹ نے سب سے پہلے لوگوں سے کیا پوچھا؟ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج صبح پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے، تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔طیارے کے گرنے کی زوردار آواز سن کر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔
جب لوگ جائے حادثہ پر پہنچے تو وہاں زخمی حالت میں موجود پائلٹ نے سب سے پہلے لوگوں سے پوچھا کہ میرا ساتھی پائلٹ کہاں ہے ،وہ کیسا ہے، اسے میرے پاس لائیں؟ اس پر لوگوں نے پائلٹ کو تسلی دیتے ہوئے پائلٹ کو بتا یا کہ ان کا ساتھی بھی معمولی زخمی ہے ۔موقع پر موجود لوگوں نے دونوں پائلٹس کو فوری امداد فراہم کر کے مثالی کردار ادا کیا ۔
کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان
۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
مزید :.
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔
حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈیڈ باڈی سمیت اسپتال منتقل کردیا۔