سندھ کابینہ نے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
علامتی فوٹو
سندھ کابینہ نے تمام پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی۔ اب پلاسٹک بیگ کے کاروبار اور خریداری پر پابندی ہوگی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے لیے گئے۔
اجلاس کے دوران سندھ کابینہ نے تمام پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا۔
ان پلاسٹک بیگز میں شاپنگ بیگ، پلاسٹک کیریئر بیگ بھی شامل ہیں۔
سندھ حکومت نے پابندی لگانے کےلیے سندھ پروہیبیشن آف نان ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2024 میں ترمیم کی منظوری دی۔ کابینہ کے فیصلے کے بعد اب پلاسٹک بیگ کے کاروبار اور خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پر پابندی عائد
پڑھیں:
ملکی گیس پر کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد، لاکھوں درخواستیں کینسل
(ویب ڈیسک) حکومت نے ملکی گیس پر کنکشن لگانے کیلئے مستقل طور پر پابندی عائد کردی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کردیا ہے جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لیے مستقل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لیے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا جب کہ درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔
وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس کنکشنز دینے کیلئے نئی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری