صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام HODsکو اپنے ڈیپارٹمنٹس میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مریضوں کی آسانی کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاؤنٹر و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔(جاری ہے)
ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طورپرحل کیاجائے۔روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا
عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
اسلام (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے، حقیقی آزادی کے لیے عام آدمی کو اولاد اور اپنی اولاد یہودی لابی کے لیے، قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، تاریخ میں اس سے بڑی نوسر بازی شاید ہی کسی نے کی ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور بحریہ ٹائون منی لانڈرنگ کیس ، 2ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 10 افراد گرفتار ، تحقیقاتی ٹیم تشکیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم