چنگان پاکستان کی مشہور گاڑی کی قیمتوں میں بڑی ردوبدل ، کمی یا اضافہ ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی السوِن (Alsvin) کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 250,000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
نئی قیمتوں کے تحت:
1.3L کمفرٹ ایم ٹی (Comfort MT) کی نئی قیمت 40,99,000 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 38,49,000 روپے تھی۔1.5L کمفرٹ ڈی سی ٹی (Comfort DCT) کی قیمت اب 46,49,000 روپے ہو گئی ہے۔1.
جبکہ 1.5L لومیئر ڈی سی ٹی بلیک ایڈیشن (Lumiere DCT Black Edition) کی قیمت 48,99,000 روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے 46,49,000 روپے تھی۔
چنگان حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آٹو انڈسٹری میں دیگر کار ساز ادارے بھی اپنی قیمتوں میں رد و بدل کر رہے ہیں۔
کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئی قیمتوں کے نفاذ سے قبل اپنی بکنگ مکمل کروا لیں تاکہ اضافی قیمت سے بچا جا سکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ موجودہ معاشی صورتحال میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمت 000 روپے گئی ہے
پڑھیں:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کئی وجوہات کی بنیاد پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے 29 لاکھ پروفیشنلز اور ہنر مندوں کی بیرونی ممالک میں منتقلی سے ترسیلات زر بڑھنے کی توقعات، ریکوڈک، تھرکول منصوبوں میں سرمایہ کاری اور کان کنی سے سال 2030 تک 8ارب ڈالر آمدنی کی پیشگوئی اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخ ساز دفاعی معاہدے کے معیشت پر دور رس مثبت نتائج سامنے آنے کی امید کیوجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
ایک پاکستانی کمپنی کو 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے اور بیشتر شرائط پوری ہونے سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 281 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آئی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر چار پیسے کی کمی سے 281روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
شرح سود 11فیصد پر مستحکم رہنے، ذرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور ذرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔