لاہور، راولپنڈی، پشاور میں زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سٹی42:اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، لاہور، راولپنڈی، پشاور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
، مالاکنڈ ،سوات، نوشہرہ اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے، آزاد کشمیر، شمالی وزیرستان، چترال اور دیر میں بھی لوگ گھرو۲ں سے نکل آئے، زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 89 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا انکشاف، عدالت کی طرف سے قبرکشائی کا حکم
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ایک شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا اور قتل جرگے کے کہنے پر کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی عمر 19 برس تھی اور اس کی شادی جنوری میں ہوئی تھی، جسے صرف 7 ماہ گزرے تھے۔ علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے مقتولہ کی قبر کشائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل،جرگہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کو جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا، جس میں لڑکی اور اس کے شوہر کے خاندانوں کے افراد شامل تھے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں جرگہ ممبران کے علاوہ قبرستان کمیٹی کا سیکریٹری اور گورکن بھی شامل ہیں، خاتون کو قتل کے بعد بغیر جنازہ پڑھے خفیہ طور پر دفن کیا گیا۔
مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمان نے قتل کے 4 دن بعد یعنی 21 جولائی کو تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی، جس میں الزام لگایا کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ
عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والی قبر کشائی کے دوران سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں۔ مجسٹریٹ نے مقتولہ کے ورثا کو 26 جولائی کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقتل پیرودھائی جرگہ خاتون غیرت قبرستان