Express News:
2025-06-02@01:54:04 GMT

ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز کی درخواست پر سماعت

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

اسلام آباد:

ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی نیپرا میں مشترکہ درخواست پر سماعت جاری ہے۔

چئیرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے بگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس پر سماعت مکمل کر لی جبکہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی 2 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ آئی پی پیز سے نظرثانی کی منظوری کی صورت میں 3 روپے فی یونٹ تک فرق پڑے گا۔

سماعت کے دوران، حکام کا کہنا تھا کہ نظر ثانی سے قبل بگاس کا ٹیرف 17 روپے 13 پیسے تک ہے اور نظر ثانی کے بعد ٹیرف 13 روپے 05 پیسے تک آجائے گا، قیمتوں پر کمی یا اضافے کے اثرات میں روپے کی قدر کا کردار ہوگا۔

بگاس سے بجلی پیدا کرنے والے 9 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: درخواست پر آئی پی پیز

پڑھیں:

بغیر ڈاؤن پیمنٹ ای بائیک خریدنے کا سنہری موقع

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف بینک نے یادیہ کے ساتھ مل کر ای بائیک کی خریداری کے لیے ایک آسان اور اسہال فنانسنگ آپشن متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسان اور اسہال فنانسنگ کے تحت صارفین اب بینک الفلاح پرسنل لون کے ذریعے بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ، انشورنس کی شرط اور بغیر لِین مارکنگ کے یادیہ ای بائیک خرید سکتے ہیں۔ یہ آفر فی الحال صرف بینک الفلاح ڈیجیٹل برانچ زمزمہ کراچی میں دستیاب ہے۔

صارفین کو کسی بھی فزیکل برانچ میں جائے بغیر مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہی درخواست دینے کی سہولت حاصل ہے۔ آفر کے نمایاں فوائد کے مطابق یہ پروگرام ان افراد کے لیے ایک انقلابی موقع ہے جو
روایتی آٹو فنانسنگ کی شرائط پوری نہیں کر سکتے۔

اس آفر کے ذریعے صفر ڈاؤن پیمنٹ، بغیر انشورنس اور بغیر لین مارکنگ کی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ خصوصیات الیکٹرک بائیک کی ملکیت کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بناتی ہیں۔

درخواست میں دلچسپی رکھنے والے افراد بینک الفلاح کے واٹس ایپ چینل کے ذریعے اپنی درخواست کا آغاز کر سکتے ہیں، تفصیلات اور آن لائن درخواست فارم بینک الفلاح کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر ڈاؤن پیمنٹ ای بائیک خریدنے کا سنہری موقع
  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ، نوٹیفکیشن جاری
  • الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کیخلاف نااہلی کا کیس4جون کو سماعت کیلئے مقرر
  • 26 نومبراحتجاج سے متعلق درج مقدمات، پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا
  • 26 نومبراحتجاج سے متعلق درج مقدمات، پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا
  • فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ چیلنج
  • الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کیخلاف آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • کارکردگی بہتر بنائیں، طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا کی کے الیکٹرک کو تنبیہ
  • وفاقی اور صوبائی محکمےسوئی نادرن کے3.7136 ارب روپے کے مقروض، نادہندگان کو نوٹسز جاری
  • سوئی ناردرن کی نادہندہ صارفین کو نوٹسز جاری