مغل خاندان کے رکن کا اورنگزیب کے مقبرے کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
NAGPUR:
ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد سے تعلق رکھنے والے یعقوب طوسی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھارت میں حالیہ کشیدگی کے دوران پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر شام بھاجی نگر میں اورنگزیب کے مقبرے کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یعقوب طوسی کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط ناگپور میں ریلی کے دوران اورنگزیب کا مقبرے توڑنے کے مطالبے کے ایک مہینے بعد لکھا گیا ہے۔
اورنگزیب کا مقبرہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھتراپاتی سمبھاجی نگر سابق اورنگ آباد میں کے علاقے کلدآباد میں واقع ہے۔
یعقوب طوسی کا دعویٰ ہے کہ وہ مغل شہنشاہ کے مقبرے کے علاقے میں وقف املاک کے متولی ہیں اور کہا کہ مقبرے کو قومی اہمیت کی یادگار قرار دیا گیا ہے اور اس کو 1958 کے تاریخی مقامات سے متعلق ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایکٹ کی شق کے مطابق کوئی غیرمجاز تعمیر، تبدیلی، عمارت گرانا یا کھدائی یا یادگار کے طور پر محفوظ مقام کے قریب اس طرح کی کوئی سرگرمی غیرقانونی اور اس قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں مقبرے کی موجودہ حالت بھی بتائی ہے اور مطالبہ کیا کہ اس کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے جائیں۔
مغل خاندان کے رکن نے کہا کہ فلموں، میڈیا کے اداروں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے تاریخ کے اوراق کی غلط تصویر کشی کی وجہ سے عوامی جذبات کا ابھارا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بدترین احتجاج، نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے اور مجسمے جلانے جیسی جارحیت کے علامتی واقعات رونما ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون پابند کرتا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے لیے ثقافتی ورثے کا تحفظ کیا جائے۔
اقوام متحدہ کو خط میں 1972 کے ورلڈ کلچرل اینڈ نیچرل ہیریٹیج کے تحفظ سے متعلق یونیسکو کنونشن پر بھارت کے دستخط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ کسی بھی تخریبی عمل، نفرت انگیزی یا اس طرح کی یادگاروں پر دھاوا بول دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یعقوب طوسی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر دیکھیں اور مرکزی حکومت کو ہدایت کریں کہ اورنگزیب کے مقبرے کو مکمل طور پر قانونی تحفظ دیا جائے، قومی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ رواں برس 17 مارچ کو ناگپور میں احتجاج ہوا تھا اور مخصوص گروپس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اورنگزیب کا مقبرہ ہٹا دیا جائے اور احتجاج کے دوران مقدس کتاب جلانے کی افوا پر پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ان واقعات کے بعد مجموعی طور پر 92 افراد کو کشیدگی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مقبرے گیا ہے ہے اور کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
صدر زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
صدر مملکت آصف علی زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔
صدر مملکت نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سیکریٹری جنرل کی قیادت اور پاکستان کے لیے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
مزید پڑھیں: سماجی ترقی کا خواب غزہ جنگ کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
آصف زرداری نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
صدر زرداری نے دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن کو غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے عالمی عزم کے احیا کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سماجی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کا کامیاب ماڈل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی امن، انصاف اور خوشحالی کے فروغ میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے اور دریاؤں کے اعداد و شمار روکنے سے پاکستان میں آفات پیدا ہوئیں۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے قطر میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری خود مختار فلسطینی ریاست دوحہ ملاقات سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صدر مملکت وی نیوز