حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں ،کاسمیٹیکس کے لیپ کے ذریعے معاشی اشاریوں کو خوشنما کر کے دکھایا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان جدوجہد کا استعارہ بن چکے ہیں ۔
مختلف علاقوں میں رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ، انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی ایک بار پھر پوری آب و تاب کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں اقتدار میں ہو گی اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
جمشید اقبال چیمہ نے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اسد علی کاکا سے ان کی والدہ ،شہبازاحمد ثاقب سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت اورپانچ اکتوبر کے احتجاج میں پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے میاں طارق کی عیادت کی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان کی 9مقدمات میں ضمات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
عمران خان کی 9مقدمات میں ضمات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پی ٹی آٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں ثبوت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی کا نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے۔درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے،
پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں دائر داخل میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے، سیاسی دشمنی کی بنیاد پر مقدمہ درج، آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے 3جولائی کو 9 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ چھبیس نومبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی، سرفراز بگٹی عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم