پاکستان مہاجرین کی آڑ میں داعش کے جنگجو افغانستان بھیج رہا ہے، امریکہ کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سابق امریکی ایلچی نے کہا ہے کہ انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اس افراتفری کو افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی بے دخلی کی آڑ میں داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خلیل زاد کے مطابق باوثوق ذرائع نے انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان اس افراتفری کو افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے یہ خدشات افغان عبوری حکومت کے ان بیانات سے مطابقت رکھتے ہیں جن میں سرحد کے پار بلوچستان میں داعش کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی اور عالمی برادری سے بروقت اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے بلوچستان میں ٹرین کو یرغمال بنائے جانے سمیت پاکستانی کی طرف سے یہ عندیہ جاتا رہا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے، جس کے جواب میں افغان طالبان کیطرف سے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے داعش کی سرپرستی اور افغانستان میں افغان طالبان کیخلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ پاکستان
پڑھیں:
صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرکے ضمانت کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے، حماد اظہر نے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے مشاورت کیلئے اپنی وکلاء ٹیم کو بلا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرکے ضمانت کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے، حماد اظہر نے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے مشاورت کیلئے اپنی وکلاء ٹیم کو بلا لیا ہے۔
حماد اظہر پہلے درخواست ضمانت دائر کریں گے، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دیدیں گے۔ یاد رہے کہ حماد اظہر 2 سال رُوپوش رہنے کے بعد والد کی وفات پر سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ حماد اظہر کے حکمران قیادت کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، اور اس حوالے سے انہیں خاطرخواہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔