سپریم کورٹ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا، سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام معزز ججز نے شرکت کی، جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر سمیت دیگر ججز بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران کئی اہم امور پر غور کیا گیا، جن میں سرکاری خرچ پر تعینات وکلاء کی فیسوں پر نظرثانی سرفہرست ایجنڈا آئٹمز میں شامل تھی۔ فل کورٹ اجلاس میں ریٹائرڈ ہائیکورٹ ججز کی بطور وکیل سپریم کورٹ میں انرولمنٹ پر بار کونسل کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں معلومات تک رسائی کے حوالے سے سپریم کورٹ رولز2025 ء کے مجوزہ مسودے پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فل کورٹ کی طرف سے تمام ایجنڈا آئٹمز پر مناسب ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور آئندہ فل کورٹ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ
پڑھیں:
توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کی تشکیل کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔
راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔