وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
کوئٹہ میں احسن اقبال نے وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکتِ قابل تحسین ہے، صوبے میں جاری منصوبے عوامی فلاح کی سمت میں درست قدم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
نہری منصوبہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ملاقات میں دریائے سندھ پر مجوزہ نہری منصوبہ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں