بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز تاریخ طے کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ’پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے پہچانے جانے والے عامر خان اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

یہ فلم ہسپانوی فلم Campeones کا ریمیک بتائی جا رہی ہے اور اس کی ہدایت کاری آر ایس پراسانا نے کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا تسلسل ہے۔ ستارے زمین پر میں عامر خان ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ذہنی معذوری کا شکار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو تربیت دیتا ہے۔

کہانی میں بچوں کا ایک گروپ بھی شامل ہے جو مختلف ذاتی مسائل سے نبرد آزما ہے۔ فلم میں جنیلیا ڈیسوزا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

پہلے اس فلم کی ریلیز 30 مئی 2025 میں متوقع تھی تاہم فلمسازوں کی جانب سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ستارے زمین پر

پڑھیں:

فواد خان کی فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مخالفت کے باعث گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے۔

فواد خان کی بھارتی سنیما میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، جب کہ ان کی فلم ابیر گلال کو ریلیز سے چند ہفتے قبل ہی شدید تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف بھارت میں ایک بار پھر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ابیر گلال کے 2 گانے خدایا عشق اور انگریزی رنگ رسیا اب یوٹیوب انڈیا پر دستیاب نہیں، ان گانوں کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، مگر اب بھارتی صارفین انہیں نہیں دیکھ سکتے، ساتھ ہی معروف میوزک لیبل سارے گاما، جس کے پاس فلم کی موسیقی کے حقوق تھے، اس نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے یہ گانے ہٹا دیے ہیں۔

وانی کپور نے 22 اپریل کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کی پروموشنل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ فواد خان کے ہمراہ نظر آتی ہیں، لیکن بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور BoycottVaaniKapoor# جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔

موجودہ حالات میں فلم ابیر گلال کی ریلیز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ 9 مئی 2025ء رکھی گئی تھی، مگر اب اس کی نمائش مشکوک ہو گئی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • فواد خان کی فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
  • فلم بائیکاٹ کا خطرہ، پہلگام حملے پر فواد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
  • فواد خان کا بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیا رہا؟
  • فواد خان نے فلم عبیر گلال میں کام کرنے کی وجہ بتا دی
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ارتھ ڈے اور پاکستان
  • پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا