وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح اور اس کی پسماندگی کو ترقی میں بدلنا ہمارا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنائیں گے، احسن اقبال

بلوچستان میں اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے سنہ 2013 میں بلوچستان میں سڑکوں، تعلیمی اداروں اور صحت کے شعبے میں بہترین میگا منصوبے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ2013  سے سنہ 2018 تک بلوچستان میں ترقی اور امن قائم ہوا اور گوادر تا کوئٹہ سڑک نے فاصلے کم کیے اور ترقی کے دروازے کھولے۔

بلوچستان کے طلبا کے لیے 5 ہزار اسکالرشپس

احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے فیز 1 میں بلوچستان کے طلبا کے لیے 5 ہزار اسکالرشپس دیں جبکہ اب فیز 2 میں مزید 5 ہزار اسکالرشپس دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور انسانی ترقی پر توجہ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے لیے اُڑان پاکستان پروگرام لانچ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ ایکسپورٹ کا دروازہ ہے اور ٹریڈ گروتھ اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیے: کیا اڑان پاکستان منصوبہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات دلوا سکتا ہے؟

احسن اقبال نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کی ترقی کا پہلا قطرہ ہے جس کے بعد سرمایہ کاری کی لائنیں لگ جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی میں خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور بلوچستان کو توانائی کے شعبے میں سولر اور نیشنل گرڈ سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم 25 منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ20  پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام، پالیسی تسلسل اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ملکی معیشت کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم، وزیراعظم نے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اُڑان پاکستان کے ذریعے ترقی کا سفر تیز کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے مشاورتی ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’اڑان پاکستان‘ بلوچستان ن لیگ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڑان پاکستان بلوچستان ن لیگ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء  سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، احسن اقبال
  • پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن