عمر ایم خان وزارٹ خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ماہر معیشت عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے، ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلیدی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری، وزارت خزانہ کی رپورٹ
وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنہوں نے نجی شعبے کے قرضوں، اسٹریٹجک اور معاشی تجزیے کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیزی سے ترقی کے حصول اور پائیدار اقتصادی بہتری کے لیے ان کی خدمات نہایت اہم رہی ہیں، وہ اسٹریٹجک اور معاشی جائزے، منصوبہ بندی، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات، حکومتی رابطوں اور ریگولیٹری امور میں گہری مہارت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مقامی و بیرونی قرضوں کا حجم کتنا ہوگیا؟
اس کے علاوہ عالمی منڈیوں، اسٹریٹجک مینجمنٹ اور بارڈر پار قرضہ جات کے حوالے سے بھی عمر ایم خان کی معلومات قابل قدر ہیں جبکہ وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کا عملی تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news شیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ عمر ایم خان محمد اورنگزیب وزارت خزانہ وزیر خزانہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ عمر ایم خان محمد اورنگزیب برائے ڈیبٹ مینجمنٹ عمر ایم خان گیا ہے
پڑھیں:
پاک-ایران سرحد پر تعینات لیویز فورس کے جوان عید کیسے مناتے ہیں؟
غلام مصطفی بزدار
ضلع پشین
جب پورا ملک عید کی خوشیوں میں مصروف ہے اور گھروں میں رونقیں سجی ہیں، ایسے میں ہمارے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے گھر، اپنے خاندان اور اپنی خوشیوں سے دور فرائض کی راہ میں مصروف ہیں۔
بلوچستان لیویز فورس کے یہ سپاہی جو عید کے دن بھی پاک ایران سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔
قوم کے محافظ یہ جوان اپنوں سے دور اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم سب سکون سے عید منائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان لیویز پاک ایران بارڈر پاک فوج عید