وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔ مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کیں۔
اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرمملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر مملکت ٹھٹھہ میں گاڑی پر
پڑھیں:
گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔
اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر سیکیورٹی گھومنا ٹھیک نہیں ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)
فلم کی ہدایت کاری کوکی گلآتی اور رابی گریوال نے کی ہے۔ سیف علی خان فلم میں ’ریحان رائے‘ نامی ایک فراڈیے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ایک طاقتور جرائم پیشہ شخص (جیدیپ اہلاوت) کی جانب سے ایک قیمتی ہیرا، ’افریقی ریڈ سن‘، حاصل کرنے کے مشن پر مامور کیا جاتا ہے۔
یہ ایکشن تھرلر نیٹ فلکس اور مارفلیکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جسے سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس کے علاوہ، سیف علی خان راہول ڈھولکیا کی ایک دورِ ماضی پر مبنی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جس میں وہ بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر ’سکمار سین‘ کا کردار نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ سیف علی خان کی فلم ’جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز‘ 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔