کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔
کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔