نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

کابل(آئی پی ایس )پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوشی سے قبول کر لیا۔اسحاق ڈار نے گذشتہ روز کابل کے دورے کے دوران ان کا اور ان کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال اور پرتکلف مہمان نوازی پر امیر متقی کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماں نے اس دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی مفاد میں کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد پر اتفاق کیا۔خیال رہے اسحاق ڈار نے سنیچر کو کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی تھی جس کے دوران دونوں رہنماں نے عسکریت پسندی، علاقائی سلامتی، تجارت اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ کابل ایک ایسے وقت ہوا جب اسلام آباد ملک میں بڑھتی عسکریت پسندی کا الزام کالعدم تحریک طالبان پر عائد کرتا ہے جس کے ٹھکانے اس کے بقول افغانستان میں ہیں۔ ان الزامات کی کابل انتظامیہ تردید کرتی آئی ہے۔

پاکستان سے افغان مہاجرین اور غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کی مہم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید خراب کیا ہے۔دورے کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون، اور لوگوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ دونوں رہنماں نے مسلسل رابطوں میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطح کے تبادلے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان وزیر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار

اسلام آباد:

ترکیے کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خطے کی بگڑی صورت حال پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون            کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی کے بلاجواز حملوں کے باعث بگڑتی علاقائی صورت حال پر گہری تشویش اورغم وغصے کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اگلے ہفتےہونے والے  او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس اور صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں اسلامی تعاون یوتھ فورم کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی۔

دونوں اجلاس اگلے  ہفتے استنبول میں شیڈول ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • پاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ
  • پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘اسحاق ڈار
  • اسرائیل نے حملہ کرکے علاقائی استحکام، بین الاقوامی سلامتی کو نقصان پہنچایا: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت
  • وزیراعظم شہباز شریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ساتھ ابوظبی پہنچ گئے
  • نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
  • نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا