متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، عبداللہ بن زید النہیان پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

اس سے قبل روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے.

اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا

یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے،جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان عبداللہ بن زید النہیان نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان عبداللہ بن زید النہیان یو اے ای اسلام آباد روانڈا کے کریں گے

پڑھیں:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان الاوار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں فریقین نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

بیان میں کہا گیا کہ بات چیت سے اس عزم کا اظہار ہوا کہ دونوں ممالک طلبا، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کے فائدے کے لیے قریبی اشتراک سے کام کریں گے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کیا اور تارکین وطن کے لیے جامع اور معاون ماحول فراہم کرنے پر امارات کے کردار کو سراہا۔

پاکستانی سفیر نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور مہارت کی ترقی اور افرادی قوت کی تیاری میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات کی ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت

بیان کے مطابق وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن الاوار نے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے میں عرب امارات کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو وہاں کام کرکے ہر سال پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد رقوم بطور ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اعلیٰ تعلیم انسانی وسائل کی ترقی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • ڈیجیٹل معیشت، تمام اہداف ڈبل کئے جائیں: وزیراعظم آذربائیجان پہنچ گئے
  • ترک وزیر خارجہ کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کاامکان
  • ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے
  • حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، فذوالی ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ