آر ڈی اے نے کلر روڈ روات پر سیور فوڈز کے گودام کو سر بمہر کر دیا، گرینڈ آپریشنز جاری رہے گا:ڈی جی کنزہ مرتضی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز )آر ڈی اے نے کلر روڈ روات پر سیور فوڈز کے گودام کو سر بمہر کر دیا،ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کے مطابق آر ڈی اے کے گرینڈ آپریشنز جاری ہیں ، کارروائی زمین کے استعمال اور تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے کی گئی۔ پورے شہر میں زوننگ اور ریگولیٹری فریم ورک کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جا رہا گودام مناسب منظوریوں کے بغیر کام کر رہا تھا اور موجودہ زوننگ کے ضوابط کی صریح خلاف ورزی کر رہا تھا۔

آر ڈی اے شہر کی ترقی میں قانون کی بالادستی اور نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔تمام تجارتی اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ قانونی تقاضوں پر سختی سے عمل کریں یہ فیصلہ کن اقدام غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو واضح کرتا ہے ، یہ کارروائی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی براہ راست ہدایات پر عمل میں لائی گئی ، آپریشن آر ڈی اے کے بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ شفیق الرحمان، بلڈنگ انسپکٹرز شہزاد محمود، عاصم نواز، بلڈنگ سرویئر عامر محمود ملک اور آر ڈی اے کے دیگرعملے نے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.

38 فیصد اضافہ ہوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آر ڈی اے

پڑھیں:

کراچی، فوٹو اسٹیٹ مشینوں اور کمپیوٹر ایسیسریز کے گودام میں آتشزدگی

کراچی:

شہر قائد کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وہاں موجود فوٹو اسٹیٹ مشینیں اور کمپیوٹر اسیسریز متاثر ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ آگ بھڑکنے کا امکان ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹیل ملز سے چوری 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد
  • صوبائی حکومت کے اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے باوجود لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
  • کراچی، فوٹو اسٹیٹ مشینوں اور کمپیوٹر ایسیسریز کے گودام میں آتشزدگی
  • سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے
  • پنجاب،پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600سے زائد ہوگئی
  • مری کے جنگلات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع
  • مری کے جنگلات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار
  • نارتھ ناظم آباد میں خلاف ضابطہ تعمیرات،حکام خاموش
  • آئیسکو نے سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹینس پروگرام شیڈول جاری کر دیا
  • زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر