نئی نہروں کے مخالفوں نے سندھ سے پنجاب کیلئے ریلوے سروس بھی بلاک کر دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
سٹی42: آج منگل کے روز سندھ میں پہلے سپر ہائی وے پر آمد و رفت روکی گئی، پھر ریلوے ٹریک پر مداخلت کر کے ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔ سندھ اور پنجاب کے درمیان سڑک اور ریلوے ٹریک بند کرنے والے نئی نہروں کی تعمیر کے منصوبہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
آج شام یہ خبریں آئیں کہ سپر ہائی وے کاٹھور پر احتجاج کے باعث سڑک بند کی گئی ہے۔ پھر شہید بینظیر آباد ( نوابشاہ ) سے یہ اطلاع آئی کہ قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے ریلوے ٹریک بند کردیا ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے رہنما فضل جدون نے بتایا کہ بہت سی گاڑیاں 4 دن سے پھنسی ہوئی ہیں ، ٹرانسپورٹ کے بند رہنے کے سبب آج سے پنجاب کے شہروں کے لئے تجارتی سامان کی ترسیل رک گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں بندرگاہوں سے آنے والےمال کی ترسیل بند ہے۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
بعد میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا۔
ریلوے ٹریک پر مداخلت کرنے والے نیہ نہریں بنانے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
ٹرین مین سینکڑوں مسافر موجود ہیں۔
لاہور؛ بین الاصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا
Waseem Azmetذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہر مذہب اور فرقہ بابا گرو نانک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یاتریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے، جب کہ خوراک اور دیگر سہولیات بلاتعطل رہیں گی۔
انہوں نے جشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔