تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسہ اور احتجاج ہو گا۔ پانچ مئی کو کراچی میں اے پی سی، 10 مئی کو حیدر آباد میں جلسہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ججز کو بے توقیر کہا جا رہا ہے ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلے ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
اجلاس کے دوران وکلاء نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کیلئے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلاء کی تقاریر کروانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔