ڈی آئی خان:

خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں  2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے  اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس موبائل

پڑھیں:

خیرپور میں انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر حملہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شدید مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔"

انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔"

محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہماری سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون حملہ، متعدد زخمی
  • کراچی، راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • رحیم یار خان: پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون حملہ، متعدد زخمی
  • انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی گاڑی پرفائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
  • خیرپور: سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہلکارجاں‌بحق،2 زخمی
  • خیرپور میں انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر حملہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شدید مذمت
  • سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی
  • خیبر پختونخوا: اسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالبعلم دم توڑ گیا، ملزم گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش، آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی