مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
بھارت میں ہندو توا کا اژدہا اپنے ہی لوگوں کو نگل رہا ہے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ۔ اس دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بدقسمتی سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس واقعے کی کئی جہتیں ہیں۔بھارت فالس فلیگ کے حوالے سے نہایت سیاہ تاریخ کا حامل ہے۔ جو کچھ برسوں پہلے چٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے ساتھ ہوا وہی اب پہلگام میں بھارتی سیاحوں کے ساتھ ہوا ہے۔ ماجی میں امریکی صدر بل کنٹن کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی بدتریں صورتحال سے توجہ ٹانے کے لے دہشت گردی کروا کر ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کو شش کی اور اب امریکی ناب صدر کی ٓمد کے موقع پر بھارتی سیاحوں کو بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ۔ اگر حقائق کی رو سے دیکھا جائے تو یہ واقعہ جے ڈی وینس کے دورہ بھارت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ سعودی عرب کے دوران پیش آیا، جو کہ سیاسی طور پر انتہائی حساس لمحات تھے۔ ایسے وقت میں اس قسم کی کارروائیاں پلوامہ حملے جیسے پہلے کے جھوٹے فلیگ آپریشنز کی یاد تازہ کرتی ہیں۔ یہ حملہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک کوشش معلوم ہوتی ہے، خصوصا جب خود بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ پر دہشت گردی کے پھیلا سے متعلق امریکی عدالت میں سنگین الزامات کا سامنا ہے۔مزید برآں، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا جس میں بابا بنارس اور فرنٹل فورس جیسے اکانٹس کی جانب سے واقعے کے فورا بعد چلائی گئی مربوط مہم اس خدشے کو تقویت دیتی ہے کہ یہ سب کچھ ایک پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کے مطابق پیش آیا۔افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بجائے فوری طور پر پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے جو قابل تشویش ہے اور دو ایٹمی ممالک کے درمیان اس طرح کی غلط فہمیاں خطے کے امن کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہیں۔
بھارت کے غیر ذمہ دار میڈیا کو اتنا بھی ادراک نہیں کہ ایسے واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں، نہ کہ مفروضوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جائے۔سب کو یاد ہوگا کہ چٹی سنگھ پورہ کا واقعہ بھی اسی نوعیت کا تھا، جہاں تقریبا 30 سکھوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا اور بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کر دیا۔ بعد ازاں ایک سکھ تنظیم کی آزاد تحقیق سے یہ انکشاف ہوا کہ یہ قتل عام بھارتی خفیہ اداروں کا خود ساختہ منصوبہ تھا، جو صدر کلنٹن کے دورہ بھارت کے وقت پیش آیا تھا۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا چہرہ رفتہ رفتہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے، جیسا کہ کلبھوشن جادھو کی گرفتاری سے ظاہر ہوا، جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی ایک طویل المدتی پالیسی کا حصہ نظر آتی ہے، جسے عالمی برادری کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ بھارت کی مکاریوں کا سب سے بڑا ثبوت پلوامہ حملے کے بعد اس وقت سامنے ٓ آیا جب مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے بے جے پی کے سازشانہ کردار کو بے نقاب کیا۔ بھارتی حزب اختلاف اس معاملے کو متعدد بار پارلیمان میں اٹھا چکی ہے کہ محض الیکشن میں جیت کی خاطر مودی سرکار نے اپنے ہی جوانوں کو مروا کر پاکستان دشمنی کا بیانیہ گھڑا۔ پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ حسبِ روایت ہندوستانی میڈیا کا من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈہ جاری ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص را سے جڑے سوشل میڈیا اکانٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیرمسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔
بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے۔یہ محض اتفاق نہیں کے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی مودی حلومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے۔بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم مسلم اکثریتی علاقے میں 1989 ء سے مسلح بغاوت جاری ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے ردعمل دیا کہ فائرنگ کا واقعہ کئی سال بعد شہریوں پر بڑا حملہ ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی کی تبدیلی کے بھارتی منصوبے اور مسلم دشمن بھارتی قانون وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 25اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہوگی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں سے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ اور مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی پارلیمنٹ سے مسلم مخالف بل کی منظوری اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی قید کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے۔ ادھر رام بن کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموں ہائی وے بند ہونے کے بعد سیاحوں اور مسافروں سمیت ہزاروں افراد کو شدید موسمی حالات کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور را سے جڑے سوشل میڈیا اکانٹس نے پاکستان کیخلاف زیر اگلنا شروع کر دیا۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان پر ایسے جھوٹے الزام لگاتا رہا ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے۔ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو بجائے تحققات کے بھارت پاکستان پر الزام ڈال دیتا ہے۔ پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت اس واقعہ کی مکمل چھان بین کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے واقعات میں خود ملوث ہوتی ہیں۔ بھارت پاکستان کے علاوہ کینیڈا اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے۔ کلبھوشن کا بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف اس بات کا واضح ثبوت ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کے میں سیاحوں پاکستان پر فالس فلیگ کا ڈرامہ بھارت کی کے خلاف
پڑھیں:
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیئے، حاجی محمد حنیف طیب
نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے، فلسطینی صدر کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کثیر الجہتی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کا فروغ اورسہ ماہی کھلے مباحثہ جس کا موضوع ”مشرق وسطیٰ کی صورت حال، بشمول مسئلہ فلسطین“ کے عنوان سے منعقدہ ہوا، یہ اجلاس موجودہ وقت کی اہمیت ہے امید ہے کہ یہ عالمی امن کیلئے بہتر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اجلاس کو صرف قراردادوں یا بیانات کی حدتک محدود نہ رکھا جائے بلکہ غزہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیئے۔
حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ فلسطین ایک حقیقت ہے اور اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے، مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قابل قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے، فلسطینی صدر کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے فرانسیسی حکومت سے اپیل کی ہنگامی بنیادوں دیگر ممالک کے تعاون سے مسئلہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادار کرے۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسا ادارہ بھی مغربی طاقتوں کے ہاتھو ں یرغمال بنا ہوا ہے اور امریکہ قتل عام کی کھلم کھلا حمایت کررہا ہے اور اسرائیل کو اسلحہ اور پیسہ فراہم کررہا ہے۔