خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا 8واں کیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا آٹھواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 31 سالہ مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔
محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ سیکشن کے مطابق مریض کی دبئی جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی اس دوران شبہ پڑنے پرمریض کے نمونے خیبر میڈٰیکل یونیورسٹی میں واقع پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جہاں سے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے ان نمونوں میں مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض 16 اپریل کو پاکستان آیا تھا، پبلک ہیلتھ سیکشن محکمہ صحت نے متعلقہ ڈی ایچ او کو بھی سرویلنس اور متاثرہ مریض کے خاندان و دیگر ملنے جلنے والوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
اس کے علاوہ مریض کو پولیس سروسز اسپتال میں آئسولیشن وارڈ شفٹ کردیا گیا ہے۔جہاں مریض کا علاج جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پبلک ہیلتھ
پڑھیں:
پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ڈمبولی میں دھماکے کے باعث تقریباً 6 گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچی تو سکیورٹی کلئیرنس نہ ہونے کی بنا پر ٹرین کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافرسبی سے کوئٹہ تک کرایہ واپس لے سکتے ہیں ،تاہم جمعہ کی صبح ایک ٹرین کے ذریعے ان مسافر وں کو کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب ریلوے حکام نے جمعہ کو کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین کو منسوخ کردیا ہے ۔حکام کے مطابق چمن ٹرین کے ڈبوں میں جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔