’حنا میں چاہتا ہوں آپ اچھی طرح سے میری طرف دیکھیں‘، ملک احمد خان کے مکالمے نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ایم این اے حنا پرویز کے ساتھ مکالمے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) حنا پرویز بٹ کے ساتھ جملوں کے تبادلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کی جانب سے حنا بٹ نے پنجاب اور خیبر پختون خوا (کے پی) کے سرحدی علاقے میں 2 مارچ کو دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کو ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کی تعریف کی اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قرارداد پڑھ کر سنائی۔
مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے پسینہ پونچھنے پر معافی مانگ لیمفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کے لیے استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔
اس دوران ایک رکنِ پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں قرار داد کی حمایت کرتا ہوں مگر مجھے حنا پرویز بٹ دہشت گردوں کی تعریف بتا دیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ دہشت گرد کون ہے؟
جواب میں جب حنا پرویز بٹ نے ’دہشت گردوں‘ کی اصطلاح کی تعریف شروع کی تو وہ سوال پوچھنے والے ایم این اے کی جانب دیکھ رہی تھیں۔
اس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ’حنا، آپ مجھے ایڈریس کریں، میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے ٹھیک سے دیکھیں‘، احمد خان کے اس جملے پر حنا پرویز شرما گئیں جبکہ اسمبلی قہقہوں سے گونج اٹھی۔
ایک مختصر وقفہ لینے کے بعد احمد خان نے مزید کہا کہ ’ظاہر ہے، ایک رکن یہاں بول رہا ہے، آپ کو وہی کرنا ہو گا جو میں کہہ رہا ہوں‘۔
بعد ازاں ایم این اے حنا پرویز بٹ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’محترم اسپیکر، آپ کا شکریہ‘ اور اپنا جواب جاری رکھا۔
اس سے قبل منگل کے روز بھی ایوان کی کارروائی کے دوران پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے حنا پرویز کے ہلکے سبز لباس کی تعریف کی گئی تھی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے دو بار چہرہ پونچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب حنا بٹ نے پارلیمانی سیکریٹری سے لاہور اور قصور کے درمیان ٹرانسپورٹ سروس کی کمی کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ ’حنا، آپ نے قصور کے لیے سوال اٹھایا ہے، میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے آج اچھا لباس پہنا ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین اسے معمول سے ہٹ کر ’ہلکا پھلکا مذاق‘ قرار دے رہے ہیں تو کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نامناسب رویہ تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کے حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا ثانیہ عاشق کی جانب سے کی تعریف کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تقرری مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔
آزاد ارکان کی طرف سے تقرری کے لئے عرضداشت کی وصولی کا اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے تاحال جاری نہیں ہوا جو گزشتہ ماہ دائر کی گئی تھی۔درخواست ابھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے روبرو پیش نہیں ہوئی جو اہم غیر ملکی دورے پر تھے۔
تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قومی اسمبلی کے لئے قائد حزب اختلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا تقرر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔
گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے ستر سے زیادہ آزاد ارکان کے مبینہ دستخطوں سے ایک عرضداشت اسپیکر سیکریٹریٹ میں دائر کی گئی تھی جس کے بارے میں تاحال کوئی اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست پر تقرری سے پہلے اسپیکر ایوان میں اس منصب کے خالی ہونے کا اعلان کرینگے جس کے بعد ارکان سے نامزدگی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
جن ارکان کی طرف سے عرضداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ان کی حیثیت آزاد رکن کی ہے وہ قبل ازیں خو د کو سنی اتحاد کونسل سے وابستہ ظاہر کرتے رہے ہیں جس کے اپنے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو دس سال کی سزائے بامشقت سنائی جاچکی ہے اور انہیں نا اہل قرار دیا جاچکا ہے اب خو د بھی قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔
قائد حزب اختلاف کے تقرر سے پہلے اسپیکر موصولہ درخواست پر ثبت ارکان کے دستخطوں کی انفرادی طور پر تصدیق کرینگے اگر کسی ایک رکن کے دستخط سیکریٹری میں پیش کردہ دستخطوں سےمختلف ہوئے اور ان کی تصدیق نہ ہوسکی تو پوری درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔