بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بہاولپور میں واقع چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کے بھارتی سُرمئی بھیڑیے کو مار دیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق بھیڑیا مارنے پر 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق نایاب نسل کے سرمئی بھیڑیے کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی مرے ہوئے بھیڑیے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھیڑیے نے مقامی چرواہوں کی بکری کا شکار کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔