رتیش دیش مکھ کی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریائے ستارا میں ڈوب گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ کی مراٹھی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے ستارا میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی لپیٹ میں آ کر لاپتہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والے ڈانسر کی لاش دو دن بعد برآمد کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ منگل کے روز فلم کی شوٹنگ پیک اپ کے بعد پیش آیا جب کچھ فنکار قریبی دریا میں نہانے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سوربھ شرما دریا کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

فلم کے ہدایتکار و اداکار رتیش دیش مکھ نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو دی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ سرچ آپریشن بدھ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا اور آج صبح تقریباً 7:30 بجے سوربھ کی لاش برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے واقعے کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رتیش دیش مکھ

پڑھیں:

تلہار: پولیس کی کاروائی کے دوران 110لیٹر کچی شراب کے ساتھ گرفتار قادربخش ملاح پولیس کی حراست میں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-11-21

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ایس آئی یو پولیس کا سرجانی ٹاؤن میں بھتہ خور سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
  • تلہار: پولیس کی کاروائی کے دوران 110لیٹر کچی شراب کے ساتھ گرفتار قادربخش ملاح پولیس کی حراست میں
  • بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں بھتہ خور ہلاک
  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • کارروائی میں غلطی سے ایک شخص ہلاک ہوا، برطانوی پولیس کی تصدیق
  • شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک