پہلگام میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن پانچویں روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں آج پانچویں روز بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں بھارتی فضائیہ کے دو ایم آئی17 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جو بائیسرن اور ملحقہ جنگلاتی عاقوں کی مسلسل فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شام سے جاری یہ آپریشن وادی کشمیر کا اب تک کا سب سے بڑا زمینی و فضائی آپریشن ہے۔ پہلگام بائیسرن کے گھنے جنگلات کو مکمل طور پر سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔آپریشن میں سپیشل ایکشن ٹیم اور پیرا کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا بھارتی فورسز کی طرف سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ قابض بھارتی اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں کر رہے ہیں۔ فورسز اہلکاروں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مختلف علاقوں سے سینکڑوں کشمیری نوجوان گرفتار کیے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں بھارتی رہے ہیں
پڑھیں:
غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور تازہ بمباری میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 9 فلسطینیوں سمیت 80 فلسطینی شہید اور 450 سے زائد زخمی ہوئے۔ غزہ میں غذائی قلت سے مزید 9 اموات بھی ہوئیں، جس کے بعد غذائی قلت سے غزہ میں مجموعی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 122 ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے کیلئے دوسرے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔