تورغر: چیئر لفٹ پھنس گئی، ریسکیو عملے نے تمام افراد کو بچالیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
کوٹلی نصرت خیل تورغر میں دریائے سندھ کے اوپر چیئر لفٹ پھنس گئی تاہم ریسکیو عملے نے کامیابی کے ساتھ پھنسے ہوئے افراد کو نیچے اتار لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام چیئرلفٹ حادثے کو 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ بدلا، تازہ صورتحال کیا ہے؟
ریسکیو 1122 کے مطابق چئیر لفٹ نے فنی خرابی کیوجہ سے کام چھوڑ دیا تھا اور اس میں 7 افراد پھنس گئے تھے۔
ریسکیو 1122 تورغر کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں اور چیئرلفٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
مزید پڑھیے: دوبارہ لفٹ پر کبھی نہیں بیٹھوں گا، لفٹ حادثے میں بچ جانے والا گلفراز
ریسکیو1122 ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں سمیت 25 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر تور غر صفدر اعظم قریشی نے موقعے پر تمام آپریشن کی نگرانی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تورغر تورغر چیئر لفٹ ریسکیو 1122.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تورغر ریسکیو 1122
پڑھیں:
پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔پاکستان نے پہلگام کے افسوسناک واقعہ کے بعد بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے کے جواب میں سخت سفارتی فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا .جس میں ان کے سپورٹنگ اسٹاف کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔دفتر خارجہ نے نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات پاک-بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔