لیبیا کشتی حادثہ: 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:لیبیا میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 6 پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا دیے گئے۔

اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔
بعد میں میتوں کو مرحمین کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زاہد محمود اور محمد وسیم پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے رہائشی تھے، سید علی حسین، آصف علی اور صائمہ نواز منڈی بہاؤالدین کے رہنے والے تھے جبکہ عبداللّٰہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب جاں بحق اہلکاروں کی میتیں ملتان پہنچا دی گئی ہیں جہاں رات گئے پولیس لائن ملتان میں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا بعدازاں انہیں اپنے آبائی علاقے میں دفن کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک