لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاؤالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور ایک کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور صائمہ نواز میاں بیوی تھے، جب کہ دیگر جاں بحق افراد میں سید علی حسین، آصف علی، زاہد محمود اور محمد وسیم شامل ہیں۔
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف ) کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن، سید عادل شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایف اور رشید احمد ڈوگر اiuر پورٹ انچارج او پی ایف نے لاہور اiuرپوٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ سے میتیں وصول کرکے ورثا کے حوالے کیں.
کشتی حادثہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا کے مشرقی ساحل پر پیش آیا تھا۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔