بالی وڈ کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر لمحہ کسی نہ کسی نئے جوڑے کی سرگوشیاں سرخیوں کی زینت بنتی ہیں، وہیں سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی خبروں کی زد میں ہیں۔

ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا، چہروں پر مسکراہٹیں اور ساتھ چلتے قدم، جنہیں میڈیا نے فوراً ’’نئی جوڑی‘‘ کے القابات دے ڈالے۔

تاہم ابراہیم کے ’’اچھی دوست‘‘ والے محتاط بیان کے بعد، پلک تیواری نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پلک نے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر نہایت سنجیدگی سے روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سرخیوں کا موضوع بنانا نہیں چاہتیں۔

پلک نے صاف الفاظ میں کہا، ’’میں اپنے کیریئر کے اس نازک مرحلے پر ہوں جہاں اپنی شناخت بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ میری رومانوی زندگی میری محنت پر حاوی ہوجائے۔‘‘ پلک کے مطابق جب کوئی اپنے خوابوں کی تکمیل کےلیے جدوجہد کررہا ہو تو ’’لو اسٹوری‘‘ کی سرخیاں اُس کی اصل کامیابی کو پس منظر میں دھکیل دیتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی کے معاملات میں دوسروں کی رائے یا مداخلت برداشت نہیں کرنا چاہتیں۔ ’’میری ذاتی زندگی میری اپنی ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ یہ نجی ہی رہے‘‘۔

یاد رہے کہ ابراہیم علی خان نے بھی کچھ عرصہ پہلے اپنی گفتگو میں پلک کو ایک ’’بہت اچھی دوست‘‘ قرار دیا تھا اور اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہاں، پلک بہت پیاری ہیں، بس اتنا ہی۔‘‘ لیکن انہوں نے بھی کسی رومانوی تعلق کی تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ابراہیم علی خان نے بھی

پڑھیں:

ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر نِدا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔

نِدا ڈار نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے جس نے میری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ اس دوران میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

نِدا ڈار کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹریننگ کیمپ میں بلایا گیا تھا جہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا لیکن فٹنس مسائل کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ کیمپ فیصل آباد میں منعقد ہوا تھا تاہم نِدا ڈار اس میں شریک نہیں ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جو کہ ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے میں کھیلنے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور باضابطہ طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ
  • کراچی: پانی میں گرنے والا نوعمر لڑکا ڈوب کر جاں بحق
  • بھارت کی آبی جارحیت:پیشگی اطلاع کے بغیر مظفرآباد قریب ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا
  • سابق بھارتی کپتان کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے 100 فیصد خاتمے کا مطالبہ
  • پی ایس ایل 10 میں بطور کھلاڑی شرکت؛ شعیب ملک نے تنقید پر خاموشی توڑ دی
  • الجولانی کیجانب سے قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کا پہلا اشارہ
  • ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
  • ماتمِ پہلگام ۔۔۔۔۔۔خاموشی کی چیخ
  • ندا ڈار ذہنی صحت کا شکار