بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ جاپان اور دیگر ملکوں میں مقیم کشمیری خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر مظالم پر بڑھتے ہوئے مظالم اور بھارتی ریاستوں میں موجود کشمیریوں کو ہراساں کیے جانے کی کارروائیوں کا پردہ چاک کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے ان خیالات کا اظہار جاپان میں مقیم کشمیریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے شاہد ماجی ایڈووکیٹ کی قیادت میں مظفر آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا جن پر بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کے بعد اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جاپان اور دیگر ملکوں میں مقیم کشمیری خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 63 مقامات پر چھاپے، ہزاروں کشمیری گرفتار، درجنوں گھر مسمار
سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر چڑھ دوڑی۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے جس میں حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔