ایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز

تہران: ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ گزشتہ روز خوفناک دھماکے میں 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔

دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 750 سے زائد ہوگئی۔

ابتدائی طور پر 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جو اب بڑھ کر 25 ہو گئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار پہلگام فالس فلیگ؛ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی بھارتی کوشش ناکام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم پہلگام واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دھماکے میں کی تعداد

پڑھیں:

عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ

لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔

ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ
  • پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • سندھ اور رومانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • دیر اور سوات میں موسلادھار بارش و ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ
  • دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • ویزا درخواستوں میں جعلسازی کا الزام، کینیڈا نے بھارتی طلبا کو داخلہ دینے کی شرح میں بڑھی کمی کردی
  • کتاب ہدایت
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • میرپورخاص ،سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں بندر بانٹ
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران