لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی ’بلٹ ٹرین‘ چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا جس میں مریم اورنگزیب نےمنصوبےکی فیزیبلٹی،ٹائم لائن کی تیاری کیلئےورکنگ گروپ بنادیا۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
ورکنگ گروپ میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان ،مشیروزیراعلیٰ پنجاب شاہدتارڑ،چیئرمین ریلوےسی ای اوریلوےبھی ورکنگ گروپ میں شامل ہیں،مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔
بریفنگ دی گئی کہ نئے ریل روٹس کی نشاندہی کی جائے گی، ریلوے حکام کی ریل نیٹ ورک اور پٹڑی سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی پلان میں شامل ہے۔
لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب: ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
— فائل فوٹوپنجاب میں ڈی این اے کے لیے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کو ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکریٹری داخلہ کے سامنے پیش کرے گا۔